آسٹریلوی کپتان نے سعید اجمل کو مشکل ترین باؤلر قرار دے دیا

آسٹریلوی کپتان نے سعید اجمل کو مشکل ترین باؤلر قرار دے دیا
سڈنی : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل کو اپنے کرکٹ کیریئر کا مشکل ترین باؤلر قرار دے دیا ۔

ایرون فنچ سے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران مداح نے ان سے سوال کیا کہ انہوں نے کرکٹ کیریئر میں مشکل ترین بولر کسے پایا؟ایرون فنچ نے سعید اجمل کو کرکٹ کیرئیر کا مشکل ترین بولر قرار دے دیا



مداح کے جواب میں آسٹریلوی کرکٹر نے سعید اجمل کی تصویر شیئر کی اور ساتھ اجمل لکھا۔