سوشل میڈیا پر مہوش حیات کا نیا روپ سامنے آگیا

سوشل میڈیا پر مہوش حیات کا نیا روپ سامنے آگیا
لاہور: صدارتی ایوارڈ مایہ ناز پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے روپ میں تصویریں شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ۔

مہوش حیات نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر نئی تصویریں اور اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں پہچاننے میں اُن کے مداحوں کو مشکل پیش آ رہی ہے۔ مہوش حیات کی نئی تصویریں اور اُن پر لکھا گیا کیپشن دونوں ہی خوب وائرل ہو رہے ہیں۔مہوش حایت کا اپنی تصویروں کے کیپشن میں پنجابی زبان میں اپنی آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے اِنہیں قاتل قرار دیا گیا ہے۔



سیاہ لباس اور سیاہ ہی ماسک سے اپنا چہرا چھپائے ہوئے مہوش حیات نے ہرے دوپٹے سے حجاب کیا ہوا ہے، پہلی نظر میں دیکھ کر کوئی نہیں پہچان سکتا کہ وہ مہوش حیات ہیں ۔