کراچی میں بارشوں سے متعلق نگران وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اہم اجلاس

کراچی میں بارشوں سے متعلق نگران وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اہم اجلاس
کیپشن: Heavy rain continues to lash Karachi for second day

ایک نیوز :نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت کراچی میں بارشوں سے متعلق اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراطلاعات احمد شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی پولیس رفعت مختار، کمشنر کراچی سلیم راجپوت، سی ای او واٹر بورڈ صلاح الدین نے بھی شرکت کی ۔

تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں  وزیراعلیٰ سندھ کو بارش سے متعلق میئر کراچی نے  بریفنگ دی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ نرسری، سندھ سیکریٹریٹ، صدر اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش سے کافی پانی جمع ہوگیا تھا، ایم اے جناح روڈ، چندیگر روڈ اور لیاری کے کچھ علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ،واٹر بورڈ کی مشینز لگواکر برساتی پانی کی نکاسی کی گئی۔

مرتضیٰ  وہاب نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  اب شہر کی صورتحال کافی بہتر ہے،  کل ہونے والی بارش 75 ملی میٹر کی ریکارڈ کی گئی، اس وقت شہر کی اہم شاہراہیں صاف ہیں،  پی ڈی ایم ای اور واٹر بورڈ کی مشینری نے کافی کام کیا،  پلاسٹک کی تھیلیوں کے باعث نالے چوک ہوگئے تھے،  نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ناقص ٹریفک انتظامات پر ڈی آئی جی ٹریفک سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کل موجود نہیں تھے۔لوگوں کو شہر میں زیادہ تکلیف ٹریفک انتظامات نہ ہونے کے باعث ہوئی:  نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے پی ڈی ایم اے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیااور کہا کہ پی ڈی ایم اے کا عملہ وقت پر موجود نہیں تھا، پی ڈی ایم اے نے تاخیر سے عملدرآمد کیا، نکاسی آب کے لیے مشینری کی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔نگران وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حب کینال میں شگاف پڑ گیا ہے۔