ایک نیوز :حافظ نعیم الرحمان کو امیر جماعت اسلامی منتخب کردیاگیا۔
جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کاکہنا ہے کہ نئے امیر جماعت اسلامی کو کثرت رائے سے منتخب کیا گیا ہے اور ان کی مدت 2024 تا اپریل 2029 تک ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق انتخابی کمیشن جماعت اسلامی کے صدر راشد نسیم دیگر اراکین کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی کااعلان کیاگیا۔
ترجمان کے مطابق ملک بھر سے 46 ہزار اراکین نے اپنا ووٹ خفیہ بیلٹ کے ذریعے کاسٹ کیا۔ امیر جماعت کے لیے تین ناموں میں سراج الحق ، لیاقت بلوچ ، حافظ نعیم الرحمان شامل تھے۔اس سے پہلے دس سال تک سراج الحق جماعت اسلامی کے امیر رہے۔
سراج الحق جماعت اسلامی کے پانچویں امیر تھے۔ جماعت اسلامی کے بانی امیر مولانا سید ابو اعلیٰ مودودی تھے۔ میاں طفیل محمد، قاضی حسین احمد اور سید منور حسن بھی جماعت کے امیر رہے۔
قیصر شریف کے مطابق جماعت اسلامی ایک مکمل جمہوری جماعت ہے، جس میں دستور کے مطابق ہر سطح پر باقاعدگی سے انتخابات ہوتے ہیں۔ان کے مطابق ’جماعت اسلامی کسی فرد یا خاندان کی نہیں بلکہ ہر رکن اور کارکن کی ہے۔‘
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےحافظ نعیم الرحمان کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔وزیراعظم نےحافظ نعیم الرحمان کی اپنی جماعت کے لئے سیاسی خدمات کی تعریف کی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ امید ہے آپ کی قیادت میں جماعت اسلامی جمہوریت کی بقاء اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے مزید فعال کردار ادا کرے گی ۔