ڈالرکی قیمت میں کمی،روپیہ تگڑاہوگیا

ڈالرکی قیمت میں کمی،روپیہ تگڑا
کیپشن: The value of the dollar decreased, the rupee strengthened

ایک نیوز:انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق کا روبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ مہنگا ہونےسے انٹربینک میں ڈالر 277.92 روپے سے بڑھ کر 277.93 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسے سستا ہونےسے 279 روپے 77 پیسے پر بند ہوا ۔

کاروبارکےاختتام پراسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ مارکیٹ کی نئی بلند ترین سطح 68 ہزار 439 پوائنٹس تک پہنچی ۔ مارکیٹ 660 پوائنٹس کے اضافے سے 68 ہزار 416 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔ دن بھر مجموعی طور پر 331 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 202 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 107 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
  مارکیٹ میں 38 کروڑ 75 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 17 ارب 82 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 68,439 جبکہ کم ترین سطح 67,912 پوائنٹس رہی ۔
واضح رہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج جمعۃ الوداع کےموقع پربندرہےگی،عیدالفطر کے موقع پر اسٹاک مارکیٹ میں تین روز کی چھٹی ہوگی، اسٹاک مارکیٹ 10 اپريل سے 12 اپريل تک بند رہے گی۔