وفاقی کابینہ کااجلاس،چھ نکاتی ایجنڈامنظور

وفاقی کابینہ کااجلاس،چھ نکاتی ایجنڈامنظور
کیپشن: Federal Cabinet meeting, six-point agenda approved

ایک نیوز:وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں تمام چھ نکاتی ایجنڈا منظور کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق کابینہ نے صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفے اور نئے صدر کے تقرر ی کی منظوری دےدی۔

کابینہ نے قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی سٹیٹمنٹ کی منظوری دی اورسابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشددکرنے پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری ، کابینہ نے قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی منظوری دے دی۔