اعظم سواتی نےعدالت کےسامنےسرنڈرکردیا،ضمانت منظور

اعظم سواتی نےعدالت کےسامنےسرنڈرکردیا،ضمانت منظور
کیپشن: Azam Swati surrendered before the court, granted bail

ایک نیوز: اعظم سواتی کےخلاف ایف آئی اے کے دو مقدمات کا معاملہ ،اعظم سواتی نےعدالت کےسامنےسرنڈرکردیا،عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کر لی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے کی۔ اعظم سواتی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر دی۔ 

اعظم سواتی  وکیل علی بحاری  کے ہمراہ سپیشل جج سنٹرل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کر لی ہے۔ 
ان کے خلاف ایف آئی اے میں دو اور انسداد دہشتگری عدالت میں ایک مقدمہ درج ہے۔  
واضح رہے کہ اعظم سواتی کے متنازعہ ٹویٹس اور جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔