عالمی برادری اسرائیل کواس کےجرائم پراحتساب کےکٹہرےمیں لائے:ممتاززاہر

پاکستان دسو حملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات میں مصروف ہے،ممتاززہرا
کیپشن: Pakistan is busy investigating Daso attack from different angles, Mumtaz Zahra said

ایک نیوز:ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ نےکہاہےکہ عالمی برادری اسرائیل کواس کےجرائم پراحتساب کےکٹہرےمیں لائے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرابلوچ کاہفتہ واربریفنگ میں کہناتھاکہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتےہیں،جنوری میں غزہ کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہیں،اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف کے احکامات سے رو گردانی پر زیر احتساب لایا جاے،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو کئی برسوں سے بھارتی مطالم کا سامنا ہے،پاکستان جموں و کشمیر کےمسئلے کا حل کشمیری عوام کی خواہشات و اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔

ممتاززہرابلوچ کامزیدکہناتھاکہ پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں پرمخصوص خارجہ پالیسی نہیں ہے،افغان مہاجرین کی جلد باعزت واپسی کے خواہشمند ہیں،ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،سیکرٹری کامرس نے گزشتہ ہفتے افغانستان کا دورہ کیاپاکستان فلسطین کو تسلیم کرتا ہے،وزیر اعظم کے دورہ چین کےحوالےسے کسی قسم کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے،چینی انٹر ایجنسی کا سیکیورٹی سے متعلقہ وفد نے پاکستان کا دورہ کیا،اس وفد کے سربراہ بائی تیان تھےان کے دورے کا مقصد پاکستان میں چینی باشندوں و کمپنیوں کے حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانا تھا۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ ایران میں جاری دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتےہیں،ہم ایران میں حکومتی و عوامی مقامات پر حملے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں،پاکستان دسو حملے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات میں مصروف ہے،تحقیقات مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ بتایا جاے گا،پاکستان افغان معاشرے کے تمام گروپوں سے رابطہ میں ہے،ہم شام میں ایرانی قونصل خانہ و سفارت خانہ پر حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،اسرائیل کی خطے میں مہم جوئی خطرناک ہے ،عالمی برادری کو اسرائیل کو اس کے جرائم پر احتساب کے کٹہرئے میں لائے،اسلامو فوبیاکے واقعات میں اضافہ پر دنیا کے بہت سے حصوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔