بادل کب اورکہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نےنویدسنادی

بارشیں کب اورکہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات نےنویدسنادی
کیپشن: When and where will the rains occur? The Meteorological Department announced

ایک نیوز: خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ جنوبی پنجاب اور مغربی بلوچستان میں جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ،چترال ،دیر، سوات، شانگلہ ،کوہستان ،بونیر ،ایبٹ آباد اور باجوڑ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ مری اور گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تربت ،پنجگور، خضدار اور چاغی میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔