سیلاب میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد جاں بحق   

DUE TO FLOOD 14 PEOPLE DIE IN KPK
کیپشن: DUE TO FLOOD 14 PEOPLE DIE IN KPK

ایک نیوز نیوز: سیلاب کے باعث چار سدہ میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں دریائے سوات کےکنارے رہنے والے ایک ہی خاندان کے 14 گھر سیلاب کی بے رحم موجوں کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور انہی تباہی میں دریائے سوات کے کنارے آباد ایک خاندان بھی اس کی زد میں آ گیا ہے۔ 

چارسدہ میں دریائے سوات کے کنارے پہلے جہاں مکانات ہوا کرتے تھے اب وہاں پر دریا بہہ رہا ہے۔

سیلاب میں منڈا ہیڈ ورکس پل بھی بہہ گیا جبکہ ضلع مہمند میں لوگ دریائے سوات میں کشتیوں پر خطرناک سفر کرنے پر مجبور ہیں۔