بیرون ملک جانیوالی ایئر ہوسٹس کے بیگ سے پستول کی گولیاں برآمد

 بیرون ملک جانیوالی ایئر ہوسٹس کے بیگ سے پستول کی گولیاں برآمد
کیپشن: بیرون ملک جانیوالی ایئر ہوسٹس کے بیگ سے پستول کی گولیاں برآمد

ایک نیوز نیوز: ملتان ایئرپورٹ پر ایئر ہوسٹس کے سامان سے پستول کی 8 گولیاں برآمد ہوئیں۔ بعد ازاں حکام نے تحقیقات کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق ایئر ہوسٹس نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 812 کے ذریعے دبئی جا رہی تھی، تلاشی کے دوران ان کے بیگ سے پستول کی 8 گولیاں اور ایک میگزین برآمد ہوا۔

ایئر ہوسٹس نے حکام کو اپنے بیان میں بتایا کہ غلطی سے گولیاں اور میگزین میرے پرس میں رہ گئیں۔ حکام نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ایئر ہوسٹس کو جانے کی اجازت دے دی۔