ایک نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز اپنے بیان پرڈٹ گئے، پارٹی شوکاز نوٹس مسترد کردیا۔
لیگی رہنما دانیال عزیز کاکہنا ہے کہ پارٹی نظم وضبط اورپالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی،اپنے بیان پر قائم ہوں۔پارٹی قیادت نے ملاقات کیلئے وقت دیدیا۔
دانیال عزیزکامزیدکہنا تھا کہ احسن اقبال نے میرے حلقے میں اپنے بیٹے کے لئے ریلیاں نکالیں، بطور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ناکامیوں کی بات کی، ضابطے کے مطابق معاشی خرابیوں کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں۔
جواب میں دانیال عزیز نے مزید کہا کہ مختلف آپریشنز سے گزر رہا ہوں، اس لئے بروقت جواب نہیں دے سکا، پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے 2 دسمبر 2023ء کو شوکاز جاری کیا تھا۔