ایک نیو ز:بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر وزیر صحت خیبرپختونخوا نے حکومت پنجاب سے رابطہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت خیبرپختونخوا نے بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام خط لکھا ہے خط میں سابق وزیر اعظم عمران کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ بشری بی بی کو زہریلی خوراک سے متعلق خبروں پر تشویش ہے ،خط میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں پر ُمشتمل پینل کی بشری بی بی کے معائنہ کی درخواست کی گئی،خط میں کہا گیا کہ ڈاکٹروں پر مُشتمل پینل بشری بی بی کا تفصیلی معائنہ کرے گی، معائنہ کے بعد زہریلی خوراک کی فراہمی کی تصدیق یا تردید ہوسکے گی ، طبی معائنہ اور صحت کی خدمات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی آئینی حق ہے ، حکومت پنجاب سے اس خط کا جواب اثبات میں متوقع ہے ۔