وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب

وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب
کیپشن: Federal cabinet meeting called tomorrow

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، اجلاس میں وفاقی کابینہ صدر ایس ایم ای بینک طاہر حسین کے استعفے اور نئے صدر کے تقرر کی منظوری دے گی، کابینہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی منظوری دے گی ۔

ذرائع کےمطابق کابینہ اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی جائے گی ،پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر کی ہلاکت پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دی جائے گی، قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی منظوری دی جائے گی۔