ایک نیوز:انٹربینک میں ڈالرمہنگاجبکہ اوپن مارکیٹ میں سستاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 277.84 روپے سے بڑھ کر 277.92 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں کاروبارکےاختتام پرڈالر6 پیسے سستا ہوا اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 98 پیسے پر بند ہوا ۔
کاروبارکےاختتام پر اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ مارکیٹ نئی بلند ترین سطح 67 ہزار 873 پوائنٹس تک پہنچی ۔ مارکیٹ 869 پوائنٹس کے اضافے سے 67 ہزار 756 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 339 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔207 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 108 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 35 کروڑ 98 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 11 ارب 81 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 67,873 جبکہ کم ترین سطح 66,985 پوائنٹس رہی ۔