نیوزی لینڈکاپاکستان کیخلاف ٹی 20اسکواڈکااعلان

نیوزی لینڈکاپاکستان کیخلاف ٹی 20اسکواڈکااعلان
کیپشن: New Zealand announces T20 squad against Pakistan

ایک نیوز:نیوزی لینڈنےپاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئےاسکواڈکااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں مائیکل بریسویل کو نیوزی لینڈ کا کپتان مقرر کیاگیاہے۔مائیکل بریسویل پہلی مرتبہ کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔
نیوزی لینڈ کے 9 پلیئرز آئی پی ایل اور ایک پلیئر کاونٹی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہے،جبکہ دورہ پاکستان کیلئے کیوی اسکواڈ میں بریسویل کے علاوہ فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارکسن اسکواڈ میں شامل ہے ۔

جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر اور کول مک کونچی بھی کیوی اسکواڈ میں منتخب ایڈم ملنے، جمی نیشم ، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور اش سودھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہے۔ٹم رابن سن اور ول او رارکی پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں منتخب ہوئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہوگی ،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 12 اپریل کو پاکستان کیلئے روانہ ہوگی ۔
ٹرینٹ بولٹ، ڈیوان کانووے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل آئی پی ایل میں مصروف ہیں،گلین فلپس، رچن روندرا، کین ویلیمسن اور مچ سینٹنر بھی آئی پی ایل کھیل رہے ہیں۔ ول ینگ کاونٹی جبکہ ٹام لیتھم گھریلوں مصروفیات کی وجہ سے عدم دستیاب تھے۔
 نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکےمطابق ٹم ساوتھی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کیلئے آرام دیا گیا۔