ملک کی تاریخ میں پہلی بار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا میگا پراجیکٹ تیار 

ملک کی تاریخ میں پہلی بار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا میگا پراجیکٹ تیار 
کیپشن: For the first time in the history of the country, the mega project of solid waste management is ready

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سالڈویسٹ مینجمنٹ میگا پراجیکٹ تیاری کی منظوری دی گئی ۔
اجلاس میں صوبہ بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور آؤٹ سورس کرنے کے لئے مجوزہ معاہدے کا جائزہ بھی لیا گیا ۔
اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام نافذ کرنے کی منظوری دی گئی۔

 ٹرانسفر سٹیشن پر نامیاتی ، غیر نامیاتی ،ائرن اور پلاسٹک ویسٹ کی چھانٹی کی جائے گی۔ صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر 23 لینڈ فل سائٹس اور 66 ٹرانسفر سٹیشن بنائے جائیں گے ، بریفننگ

وزیراعلیٰ نےصوبائی وزیر ذیشان رفیق کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ میں شفافیت یقینی بنانے کےلئے مانیٹرنگ کا حکم دیا۔
 فنانشل شیئراور سبسڈی لینے والی واسا کمپنیوں کی کارکردگی کا تجزیہ کرنے کی ہدایت 
مریم نوازکاکہناتھاکہ سڑکوں، بازاروں میں کوڑا کرکٹ نہیں نظر آنا چاہیے ۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیوں کو بھی صاف ستھرا رکھا جائے۔  صفائی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا، کوتاہی برداشت نہیں۔
سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب،پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹریز ،کمشنر، ڈپٹی کمشنرلاہور، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔