خیبرپختونخوامیں بارشوں اورلینڈسلائیڈنگ سے17افرادجاں بحق 

خیبرپختونخوامیں بارشوں اورلینڈسلائیڈنگ سے17افرادجاں بحق 
کیپشن: 17 people died due to rains and landslides in Khyber Pakhtunkhwa

ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے حادثات میں 17افراد جاں بحق  اور23زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ملک بھرمیں طوفانی بارشوں کاسلسلہ 29فروری سےوقفےوقفےسےجاری ہے۔
  پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اورلینڈسلائیڈنگ سے 13 گھروں کو جزوی اور 21 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔
ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان کاکہناتھاکہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، برفباری اور لینڈسلائیڈنگ سے بند سڑکوں کو کھلولنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ادھر مالم جبہ میں شدید برفباری سے محصور 6 سیاحوں کو ریسکیوکرلیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے سیاحوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔