لاہوراورگردونواح میں بارش،ژالہ باری سےموسم سرد 

لاہوراورگردونواح میں بارش،زالہ باری سےموسم سرد 
کیپشن: Rain, cold weather in Lahore and its surroundings

ایک نیوز:لاہورشہراورگردونواح میں بارش،ژالہ باری سےموسم سرد ہوگیا،بجلی کےمتعددفیڈرٹرپ کرگئے۔

تفصیلات کےمطابق لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش سےجل تھل ایک ہوگیا،بارش سےنشیبی علاقےزیرآب آگئے۔
جوہرٹاؤن ،اقبال ٹاؤن،کینال،ڈیفنس،ٹھوکرنیازبیگ،واحدت روڈاورسمن آبادمیں بھی بارش اورشدیدژالہ باری ہوئی۔
تاجپورہ،مغلپورہ،باغبانپورہ،لکشمی چوک،گوالمنڈی،صدرکینٹ،پی سی ایس آئی آرکالونی اورہربنس پورہ میں بھی بادل برس پڑیں اورشدیدژالہ باری بھی ہوئی۔

بارش سے موسم سرما کو بریک لگ گئی۔گندم کی فصل پر ان دنوں بارش کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔بارش سے متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹریپ کر گئے۔ 

 شہر میں بارش کےباعث ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی تمام افسران، متعلقہ اداروں کو فیڈمیں رہنےکی ہدایات جاری کردی گئی۔تمام اسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہیں۔

ڈی سی لاہورکاکہناتھاکہ  تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ رہیں۔ واسا ڈسپوزل اسٹیشنز پر تمام جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی اور فعال رکھا جائے ۔  واسا تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھے۔ تمام انڈر پاسز کو کلیئر رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

رافعہ حیدرکامزیدکہناتھاکہ  ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں.  یکم سے 3مارچ تک پنجاب بھر میں بارشوں کی پیش گوئی ہے۔  ضلعی انتظامیہ لاہور متوقع بارش کے پیش نظر صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ شہری انتظامی اداروں کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔ بچوں کو بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رکھیں ۔