برفبای میں پھنسےشہریوں کی مددکیلئےپاک فوج کاریسکیوآپریشن

برفبای میں پھنسےشہریوں کی مددکیلئےپاک فوج کاریسکیوآپریشن
کیپشن: Rescue operation by Pak Army to help citizens trapped in snowfall

ایک نیوز:برفبای میں پھنسےشہریوں کی مددکیلئےپاک فوج کاریسکیوآپریشن جاری ہے۔
ٰتفصیلات کےمطابق لواری ٹنل، کالام ، چترالاور مالم جبہ کے گردونواح میں شدید برفباری کے بعد پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں رات بھر متحرک رہیں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے مسافروں کو بھی ریسکیو کر رہی ہیں۔
 پاک فوج کی جانب سے برفباری کے علاقوں میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو یا جا رہا ہے اور قریب میں واقع آرمی کیمپوں سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز سے پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں شدید برفباری سے متاثرہ سڑکوں پر آمدورفت بحال کرنے کے لئے متحرک ہیں ۔پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ بھاری مشینری کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں پاک فوج کی جانب سے شدید برفباری سے متاثرہ تمام سڑکوں پر آمدورفت کی مکمل بحالی تک کام جاری رہے گا۔