وفاقی وزیرداخلہ   کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ  

وفاقی وزیرداخلہ کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ
کیپشن: Federal Interior Minister's visit to Pakistan High Commission in London

ایک نیوز: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے لند ن  میں پاکستانی ہائی کمیشن  کا دورہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی    کی آمد پر پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل استقبال کیا  ۔وفاقی وزیرداخلہ کا پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران سے تعارف کرایا گیا ۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل  نے  ون آن ون ملاقات   کی ۔ وفاقی  وزیر داخلہ کا کہنا تھا  کہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں لندن مشن بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستانی ہائی کمیشن میں اجلاس   بھی ہوا۔محسن نقوی کو  ہائی کمیشن کے افعال کار بارے بریفنگ دی گئی ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت  ۔  

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تیز تر نظام وضع کیا جائے۔   بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے سفیر ہیں۔ ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔   روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر منفرد انداز میں عوامی مسائل کے حل پر فوکس کیا جائے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات  بھی درج کیے۔