فیصل آباد:خاتون کو برہنہ کرکے ویڈیو بنانےوالےملزمان گرفتار

فیصل آباد:خاتون کو برہنہ کرکے ویڈیو بنانے کا معاملہ، ملزمان گرفتار
کیپشن: فیصل آباد:خاتون کو برہنہ کرکے ویڈیو بنانے کا معاملہ، ملزمان گرفتار

ایک نیوز نیوز:تھانہ کھرڑیانوالہ  کے علاقے  میں خاتون  کو برہنہ کرکے ویڈیو بنانے کے معاملے پر ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق  سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کے نوٹس پرتشکیل دی جانےوالی ٹیموں  نے کارروائی کی۔  پولیس نے جدیدوسائل بروئےکارلاتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ساجد، عثمان اور فہد شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بیٹی سے تعلقات کے شبہے میں  بااثر افراد نے  لڑکے کے گھر میں گھس کر اس کی ماں  کو برہنہ کرکے تشدد کیا۔ تشدد کرنے والوں میں مردوں کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل تھی۔متاثرہ خاتون کے شوہر نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست دیتے ہوئے کہا کہ رشتے داروں نے گھر میں گھس کر اہلیہ کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی۔