ہائیکورٹ کے 8ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونےکامقدمہ درج

ہائیکورٹ کے 8ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونےکامقدمہ درج
کیپشن: ہائیکورٹ کے 8ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونےکامقدمہ درج

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیاگیا۔

مشکوک خطوط موصول ہونے کامقدمہ  دہشتگردی دفعات کے تحت ہائی کورٹ کے بیلف قدیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحریک ناموس پاکستان کا حوالہ دے کر جسٹس سسٹم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔دھمکی کے لیے مخصوص شکل اور انگریزی لفظ Bacilus Anthracis استعمال کیا گیا۔  تمام لیٹرز ریشم خاتون زوجہ وقار حسین نامکمل ایڈریس کے نام سے موصول ہوئے۔نائب قاصد اکرام اللہ کے ذریعے 8 لفافے تقسیم کرائے۔ عدالتی اہلکار قمر خورشید نے فون پر بتایا خطوط نہ کھولے جائیں اس میں کیمیکل ہے۔

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق عدالتی اہلکار قمر خورشید نے فون پر بتایا خطوط نہ کھولے جائیں اس میں کیمیکل ہے۔عدالتی اہلکار کی اطلاع کے بعد تمام ریڈروں کو بھی لفافہ نہ کھولنے کی ہدایت کی گئی۔ریشم اور نامعلوم افراد نے مقدمات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی۔پولیس کو مشکوک خطوں سے متعلق تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔