ثناء خان نےبیٹے طارق جمیل کا چہرہ دکھا دیا

ثناء خان نےبیٹے طارق جمیل کا چہرہ دکھا دیا
کیپشن: ثناء خان نےبیٹے طارق جمیل کا چہرہ دکھا دیا

ویب ڈیسک:سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔


ثناء خان نےانسٹا گرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں انہیں بیٹے طارق جمیل کو گود میں اُٹھائے تقریب سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
  اداکارہ نے مذکورہ مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا بیٹا عالم بنے گا‘۔
صرف یہ ہی نہیں بلکہ انہوں نے اس مختصر ویڈیو کلپ کے پس منظر میں اپنے ماضی میں دیئے گئے ایک انٹرویو کی آڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو عالم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔