تحریک انصاف حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار

تحریک انصاف حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار
کیپشن: تحریک انصاف حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار

ایک نیوز :حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تحریک انصاف نے گرینڈ الائنس تشکیل دیدیا ، محمودخان اچکزئی کو گرینڈ الائنس کی سربراہی سونپی جائیگی۔
ذرائع کےمطابق الائنس میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے محمود خان اچکزئی سربراہ ہوں گے،الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی تین روز کے اندر اندر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے، مولانا فضل الرحمان کو الائنس میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی جائے گی، مولانا فضل الرحمان پہلے سے ہی حکومت کے خلاف جانے کی کال دے چکے ہیں۔
ذرائع  کے مطابق محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرےگی،پی ٹی آئی اور جے یو آئی محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ساتھ چلیں گے، جماعت اسلامی کو بھی الائنس میں بڑا عہدہ ملنے کے امکانات ہیں، گرینڈ الائنس کی تشکیل کیلئے علامہ راجا ناصر عباس کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا۔