سپورٹس بورڈ کے 200ڈیلی ویجزملازمین تنخواہوں سے محروم

سپورٹس بورڈ کے 200ڈیلی ویجزملازمین تنخواہوں سے محروم
کیپشن: سپورٹس بورڈ کے 200ڈیلی ویجزملازمین تنخواہوں سے محروم

ایک نیوز:سپورٹس بورڈ پنجاب کے دو سو کے قریب ڈیلی ویجز ملازمین دو ماہ سے  تنخواہوں سے محروم ،کام چھوڑ کر سڑکوں پرنکل آئے۔

حکومت  بدلی مگر سپورٹس بورڈ پنجاب کے مالی حالات نہ بدلے۔ ڈیلی ویجز ملازمین نے کام چھوڑ کر اپنے تنخواہوں کے حصول کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک ملازمین نے اپنی تنخواہوں کے حصول کے لئے نعرے بازی کی ۔

 ملازمین کے احتجاج کے بعد ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مظاہرین سے ملاقات کی ڈی جی سپورٹس نے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ آئندہ چند روز میں حل کروانے کی یقین دہانی کرادی۔