کامیابی کا نوٹس جاری ہونے کے بعد حافظ نعیم الرحمان کا دبنگ اعلان 

کامیابی کا نوٹس جاری ہونے کے بعد حافظ نعیم الرحمان کا دبنگ اعلان 
کیپشن: کامیابی کا نوٹس جاری ہونے کے بعد حافظ نعیم الرحمان کا دبنگ اعلان 

ایک نیوز : جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ایک بار پھر سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ممبر سندھ اسمبلی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ‏سیٹ چھوڑنے کا فیصلہ آخری اور حتمی ہے ، گوشوارے قانونی ضرورت کے تحت جمع کرائے ۔جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ تمام نتائج فارم 45 کے مطابق جاری کیے جائیں وہ تمام سیٹیں جو جماعت اسلامی نے جیتیں وہ واپس کی جائیں ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز حافظ نعیم الرحمن کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔