عید الفطرپرایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان 

عید الفطرپرایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان 
کیپشن: عید الفطرپرایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان 

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کے لیے عیدالفطر  پر1ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کردیا ۔
 متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کے لیے 8 اپریل بروز پیر سے 14 اپریل بروز اتوار تک پورے ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
تعلیمی ادارے بھی 15 اپریل سے کھلیں گے تاہم پرائیویٹ سیکٹر میں عید کی چھٹیوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور ممکنہ طور انھیں بھی 7 روز کی چھٹیاں دی جائیں گی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی اس سال عید 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں ایک ہفتہ قبل ہی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا تھا۔