ججز کو دھمکیاں :پی ٹی آئی کا فوری تحقیقات کا مطالبہ

ججز کو دھمکیاں :پی ٹی آئی کا فوری تحقیقات کا مطالبہ
کیپشن: ججز کو دھمکیاں :پی ٹی آئی کا فوری تحقیقات کا مطالبہ

ایک نیوز : تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی موصولی پر فوری اور جامع تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق مطابق ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ  بادی النظر میں مہلک/زہریلے مواد پر مشتمل خطوط کا واضح مقصد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکانا اور انہیں سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائے گئے خط سے دستبردار کروانا ہے،  ان خطوط کی ترسیل کے بعد عدلیہ میں مداخلت کے معاملے کی فیصلہ کن تحقیقات اور کارروائی کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

 ترجمان تحریک انصاف نےمطالبہ کیا  کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے خط تحریر کرنے والے 6 ججز اور ان کے اہلِ خانہ کی سلامتی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں، مداخلت اور بدمعاشی کے مؤثر تدارک اور عدلیہ کو ایسے خطرات سے محفوظ بنانے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کو بلاتاخیر فل کورٹ کے سپرد کریں اور کھلی کارروائی کے ذریعے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔