ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی

ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی
کیپشن: A further decline in the value of the dollar

ایک نیوز:ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی ہونےسےروپیہ مستحکم ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 277.94 روپے سے کم ہوکر 277.84 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔    

کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک مارکیٹ 89 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔157 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 150 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
  مارکیٹ میں 23 کروڑ 91 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 8 ارب 92 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 66,959 جبکہ کم ترین سطح 66,573 پوائنٹس رہی ۔