عالمی بینک نےملک میں آئندہ سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی

عالمی بینک نےملک میں آئندہ سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی
کیپشن: The World Bank has predicted a decrease in inflation in the country next year

ایک نیوز: عالمی بینک نےملک میں آئندہ سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی۔
عالمی بینک نے پاکستان ڈویلپمنٹ آؤٹ لک جاری کردی، عالمی بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی اگلے تین سال میں3 فیصد سے کم رہنے کی پیش گوئی کردی، رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے،سال 2025 میں پاکستان کی شرح نمو 2.3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی،سال 2026 میں پاکستان کی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

  عالمی بینک کےمطابق رواں مالی سال زرعی شرح نمو 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے،سال 2025 میں زرعی شرح نمو کم ہوکر 2.2 فیصد رہنے کا امکان ہے،سال 2026 میں زرعی شرح نمو 2.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی، عالمی بینک نے آئندہ سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کردی، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2025 میں مہنگائی 15 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے،مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
  عالمی بینک کےمطابق رواں مالی سال صنعتی ترقی کی شرح نمو 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2025 میں صنعتی ترقی 2.2 فیصد اور سال 2026 میں 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، رواں مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2025 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 7.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، مالی سال 2026 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 6.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔