ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی سے سونا 2 لاکھ 37 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی سے10 گرام سونا 2 لاکھ 3 ہزار 275 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 2273 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔