واٹس ایپ کا نیا پرائیویسی فیچر آگیا

واٹس ایپ کا نیا پرائیویسی فیچر آگیا
کیپشن: واٹس ایپ کا نیا پرائیویسی فیچر آگیا

ایک نیوز: میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ مختلف چیٹس کوفولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی پرائیویسی پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے اور اب اس سلسلے میں مزید پیشرفت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں موبائل ایپس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے۔لاک کی گئی چیٹس تک رسائی سیکرٹ کوڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔
مگر اس فیچر میں ایک خامی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ صرف مین ڈیوائس (main device) میں ہی چیٹس کو لاک کر سکتے ہیں جبکہ لنکڈ ڈیوائسز پر وہ لاک نہیں ہوتیں۔مگر اب اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔
Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔
اس فیچر کے تحت مین ڈیوائس میں لاک کی جانے والی چیٹ دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں بھی لاک ہو جائے گی۔