امریکی سفیرڈونلڈبلوم اوروزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

امریکی سفیرڈونلڈبلوم اوروزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات
کیپشن: American Ambassador Donald Bloom and Sindh Chief Minister meeting

ایک نیوز:امریکی سفیرڈونلڈبلوم اوروزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ڈونلڈبلوم نےوزیراعلیٰ کوتیسری بارمنتخب ہونےپرمبارکبادی دی، تمام سفارتکاروں سے پہلے آپکو مبارکباد دینے آیا ہوں،امریکی سفیرنے وزیراعلیٰ سے انکے تیسرے دور کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےامریکی سفیرکاشکریہ اداکیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ نئی حکومت میں چیئرمین بلاول بھٹو کے دس نکات کو نافذ کریں گے، امن و امان کی مکمل بحالی اولین ترجیح ہے ، کراچی کو صاف پانی، ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر کی مزید بہتری حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہے، سوشل پروٹیکشن کے تحت صوبے میں غربت کا خاتمہ ترجیح ہے۔
 مرادعلی شاہ کامزیدکہناتھاکہ صنعتی زون کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، تعلیم کی ترقی کیلئے اہم اقدامات کریں گے، صنعتی اور زرعی ترقی سے معیشت کو مضبوط کریں گے، سندھ میں جو ترقیاتی کام شروع کئے تھے انکو مکمل کریں گے۔

 ڈونلڈبلوم کاکہناتھاکہ امریکن حکومت سندھ کے عوام کی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی،امریکن سپورٹ کے تحت تعلیم کے شعبے میں مزید تعاون کریں گے۔