اتحادیوں نےحکومت سازی کیلئےمولانافضل الرحمان سےتعاون مانگ لیا

اتحادیوں نےحکومت سازی کیلئےمولانافضل الرحمان سےتعاون مانگ لیا
کیپشن: The allies asked Maulana Fazlur Rehman for support in forming the government

ایک نیوز:اتحادیوں نےحکومت سازی کیلئےسربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان سےتعاون مانگ لیا۔

تفصیلات کےمطابق ن لیگ،پیپلزپارٹی،ق لیگ،اورآئی پی پی سمیت اتحادی جماعتوں نےسربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان سےملاقات کی۔

ذرائع کےمطابق ملاقات میں راناثنااللہ،احسن اقبال،ایازصادق،سعدرفیق اوریوسف رضاگیلانی شامل تھے،صادق سنجرانی، خالد مگسی، آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان بھی وفد میں شامل تھے ،جبکہ ق لیگ کےسالک حسین بھی مولانافضل الرحمان سےملاقات کرنےوالوں میں شامل تھے۔

ذرائع کےمطابق جےیوآئی کی طرف سےملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری، حاجی غلام علی ، اسلم غوری ، نور عالم خان ، مولانا امان اللہ شامل تھے۔
ذرائع کےمطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی ،وفد نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی، مولانا فضل الرحمان سے وزیراعظم اور اسپیکر کے انتخابات میں تعاون بھی مانگا گیا۔