ترکیہ میں فلسطینوں کی حمایت میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا

ترکیہ میں فلسطینوں کی حمایت میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا
کیپشن: ترکیہ میں فلسطینوں کی حمایت میں انسانوں کا سمندر امڈ آیا

ویب ڈیسک :ترکیہ کے شہر استنبول میں اسرائیل کی غزہ میں جارحیت اور عراق میں کالعدم کرد عسکریت پسندوں کے ہاتھوں ترک فوجیوں کی اموات کے خلاف ہزاروں افراد نے استنبول میں مارچ کیا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے بیٹے بلال اردوان کی جانب سے نکالی جانے والی اس ریلی کا آغاز استنبول کی مشہور مساجد آیا صوفیہ اور بلیو مسجد میں صبح کی نماز ادا کرنے کے بعد ہوا۔