کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگانے والی ٹیمیں گھر گھر جائیں گی، اسد عمر

کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگانے والی ٹیمیں گھر گھر جائیں گی، اسد عمر
اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤکیلئے ویکیسی نیشن ضروری ہے، 55 ہزارٹیمیں گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کریں گی۔
سربراہ این سی اوسی اسدعمر نے کورونا کی پانچویں لہر کی شدت اور ویکسی نیشن کی صورتحال پر میڈیا بریفننگ دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی بڑی تعداد بوسٹرڈوزلگواچکی ہے،عوام ہرصورت ویکسی نیشن کرائیں، دوہفتوں میں ساڑھے 3 کروڑ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں گھرگھرجاکرویکسین لگائیگی، 18 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، اومی کرون کیاثرات ویکسی نیشن والوں کوکم ہوئے۔
سربراہ این سی اوسی نے کہاکہ 2 ڈوزلگوانیکے 6 ماہ بعد بوسٹرڈوزلگوائیں، 25 لاکھ افراد بوسٹر ڈوزلگواچکے، بوسٹرڈوزسیقوت مدافعت میں اضافہ ہوگا، کورونا سے نکلنے کاراستہ صرف اورصرف ویکسی نیشن ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ بوسٹرڈوزبھی مفت لگائی جارہی ہے،کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہے۔