ماہ مارچ،ملکی برآمدات میں8فیصد اضافہ،حجم2ارب55کروڑ ڈالررہا

ماہ مارچ،ملکی برآمدات میں8فیصد اضافہ،حجم2ارب55کروڑ ڈالررہا
کیپشن: ماہ مارچ،ملکی برآمدات میں8فیصد اضافہ،حجم2ارب55کروڑ ڈالررہا

ایک نیوز: تجارتی اعدادوشمار کے مطابق ماہ مارچ میں ملکی برآمدات میں8فیصد اضافہ،حجم2ارب55کروڑ ڈالررہا۔

ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر تجارتی اعدادوشمار جاری کردئیے۔ماہ مارچ میں ملکی مجموعی برآمدات میں میں سالانہ تقریبا 8 فیصد اضافہ گزشتہ سال مارچ میں برآمدات کا حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالر تھا۔فروری کے مقابلے مارچ میں مجموعی برآمدات میں 1.08 فیصد کی کمی۔ مجموعی برآمدات 2 ارب 58 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں۔

رپورٹ کے  مطابق 9 ماہ میں مجموعی برآمدات میں 8.93 فیصد اضافہ،جولائی تا مارچ مجموعی برآمدات کا حجم تقریبا 23 ارب ڈالر رہا،گزشتہ سال اسی عرصے مجموعی برآمدات 21 ارب ڈالر تھیں۔مارچ میں مجموعی درآمدات میں سالانہ 25.86 فیصد اضافہ ہوا۔حجم 4 ارب 72 کروڑ ڈالر رہا۔گزشتہ سال مارچ میں درآمدات 3 ارب 75 کروڑ ڈالر تھیں۔فروری کے مقابلے مارچ میں مجموعی درآمدات میں 9.25 فیصد اضافہ،فروری میں مجموعی درآمدات 4 ارب 32 کروڑ ڈالر تھیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں درآمدات میں 8.65 فیصد کمی ریکارڈ،جولائی تا مارچ مجموعی درآمدات کا حجم تقریبا 40 ارب ڈالر رہا،گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں درآمدات 43 ارب 72 کروڑ ڈالر تھیں ۔رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارے میں 24.94 فیصد کمی۔جولائی تا مارچ تجارتی خسارہ 17 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا۔گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 22 ارب 68 کروڑ ڈالر تھا۔