سونےکی قیمت میں بڑااضافہ

سونےکی قیمت میں بڑااضافہ
کیپشن: Big increase in the price of gold

ایک نیوز:مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہونےسےسونا 2 لاکھ 37 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 2401 روپے کا اضافہ ہونےسے 10 گرام سونا 2 لاکھ 3 ہزار 704 روپے پر پہنچ گیا۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 2278 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔