افغانستان، بارودی سرنگ سے کھیلنے والے9 بچے دھماکے میں جاں بحق

افغانستان، بارودی سرنگ سے کھیلنے والے9 بچے دھماکے میں جاں بحق
کیپشن: Afghanistan, 9 children playing with mines died in the explosion

ایک نیوز:افغانستان میں بچے ایک بارودی سرنگ کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں5 بچیاں اور4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ افغانستان کے تاریخی شہر غزنی کے ایک عام سے محلے میں پیش آیا۔ دھماکا اتنا خوف ناک تھا کہ بچوں کے نازک جسموں کے چھیچھڑے اُڑ گئے۔ بارودی سرنگ سے کھیلنے والے تمام بچوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اور 4 سے 10 سال کی عمروں کے 9 بچے کھیل کھیل کے دوران ہی ہمیشہ کے لیے موت کی نیند سوگئے۔

خیال رہے کہ صوبے ہرات میں بھی ایسے ہی ایک واقعے میں گزشتہ روز ایک بچہ جاں بحق اور5 زخمی ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ1979 سے روس جنگ، طالبان حکومت اور پھر اس کے بعد ہونے والی دہائیوں پر محیط خانہ جنگی کے دوران جابجا بارودی سرنگیں بچھائی گئی تھیں جن کے پھٹنے یا بچوں کے ہاتھ لگ جانے کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔