واٹس ایپ نےاسٹیٹس فیچر کو مزید بہتر کر دیا

واٹس ایپ نےاسٹیٹس فیچر کو مزید بہتر کر دیا
کیپشن: واٹس ایپ نےاسٹیٹس فیچر کو مزید بہتر کر دیا

ویب ڈیسک: واٹس ایپ نےاسٹیٹس فیچر کو مزید بہتر کر دیا، صارفین زیادہ طویل ویڈیو پوسٹ کر سکیں گے۔
ابھی واٹس ایپ اسٹیٹس میں 30 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو ہی پوسٹ کی جا سکتی ہے مگر اس تبدیلی کے بعد ایک منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکے گی۔ پہلے یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہوجاتی تھیں۔
اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہے، جس سے صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ واٹس ایپ میں اسٹوریز اسٹیٹس کے نام سے موجود ہے۔
اگر آپ واٹس ایپ اسٹیٹس استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے اسے بہتر بنایا جا رہا ہے۔
 میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے اسٹیٹس فیچر میں ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔اس تبدیلی کے بعد صارفین اسٹیٹس میں زیادہ طویل ویڈیو پوسٹ کر سکیں گے۔
یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔
ابھی بیشتر صارفین کو واٹس ایپ اسٹیٹس میں ویڈیو کو ایڈٹ کرنا پڑتی ہے تاکہ 30 سیکنڈ دورانیے کا خیال رکھا جا سکے۔
اسی لیے یہ فیچر اسٹیٹس استعمال کرنے والے صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔