ویب ڈیسک:پی ایس ایل سیزن 10کے بارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہورقلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے،جہاں ملتان کی قیادت رضوان کے ہاتھوں میں ہو گی جبکہ قلندرز کو شاہین آفریدی لیڈ کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کے 3 میچز میں 4 پوائنٹس ہیں جبکہ ملتان سلطانز نے 3 میچز کھیلے ہیں اور تینوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔