وزیراعلیٰ مریم نواز سے ڈنمارک کے سفیر کی ملاقات،اہم امورپرتبادلہ خیال

Apr 29, 2024 | 21:51 PM

ایک نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈنمارک کے سفیر جیکب لینلف کی ملاقات،اہم امور پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈنمارک کے سفیر جیکب لینلف ملاقات میں پنجاب میں مریضو ں کو انسولین اورگلوکو میٹرسٹرپس تک آسان رسائی مہیا کرنے پر اتفاق  ہوا ۔ ٹائپ ون ذیا بیطس کے مریضوں کو مفت انسولین مہیا کرنے کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

مریم نواز کوبریفنگ میں بتایاگیا کہ  ذیابیطس  بیماریوں کی ماں ہے۔ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے  ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ پنجاب حکومت   ذیابیطس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔

ڈنمارک کے سفیر جیکب لینلف نے مریم نواز کو پہلی خاتون وزیر علیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز اور ڈنمارک کے سفیرکی ملاقات میں  انرجی، صحت، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے،کاربن کریڈٹس اور دیگر امور میں تعاون کے فروغ پراتفاق کیاگیا۔

ملاقات میں باہمی تعلقات کی 75ویں سالگرہ ملکر منانے کی تجویز پر اتفاق  کیاگیا۔

ڈینش سفیر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو ڈنمارک کے دورے کی دعوت دی ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شکریہ ادا کیا او رڈنمارک کے دورے کی دعوت قبول کرلی ۔
ملاقات میں پنجاب میں سولر اور ونڈ پاورسے بجلی پیدا کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال ،پنجاب میں لانگ ٹرم انرجی کی پالیسی کی ضرورت پر زور ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ڈینش انرجی پلاننگ میں دلچسپی کااظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہنا تھا کہ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے انرجی کے لئے مقامی وسائل پر انحصار ضروری ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور کاربن کریڈٹس کے لئے سڑکو ں کے کنارے درخت لگا رہے ہیں۔پنجاب میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔لاہور میں پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ہوچکاہے۔مسائل کے حل کے لئے ٹرانسپوٹ کو جدت کی راہ پر گامزن کررہے ہیں۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ پاکستان سے خوبصورت کوئی ملک نہیں، ہر علاقہ اپنی دلکشی اور انفرادیت رکھتا ہے۔ماضی میں قائد محمد نوازشریف کے خاطرخواہ اقدامات کی وجہ سے دہشت گردی میں کمی آئی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے،مذہبی انتہاء پسندی کا سدباب کریں گے۔

ڈینش سفیر   جیکب لینلف کاکہنا تھا کہ پاکستان میں ناقابل یقین کاروباری مواقع اور صنعتی ترقی کا پوٹینشل موجود ہے۔پنجاب کو ایسی ہی متحرک اور سرگرم خاتون وزیراعلیٰ کی ضرورت تھی۔ پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، پاکستانی مثبت سوچ کے مالک ہیں۔ڈنمارک نے کول اورآئل کو گرین انرجی میں بدلنے پر توجہ دی۔ پاکستان میں پوسٹنگ انجوائے کررہاہوں، لوگ ہمیشہ محبت سے پیش آتے ہیں۔ پاکستان کے ہر علاقے کی فطری خوبصورتی دلکشی کی حامل ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، ڈینش حکام او ردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں