ایک نیوز :گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں آئندہ 4 سال کے لیے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے ،وفاقی وزارت تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی ایمرجنسی نفاد کی کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اس کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور وزرا بھی شرکت کریں گے ،وزیراعظم کانفرنس میں تعلیمی ایمرجنسی نافد کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے ،اس سلسلے میں تعلیمی بجٹ کو بھی صفر اعشاریہ پانچ سے بڑھا کر آئندہ چار سال میں پانچ فیصد کرنے کا ہدف ہے ۔وفاقی وزارت تعلیم نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں چار سال میں یہ تعداد کم کرکے 90 لاکھ تک لانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ میرا وزیر اعظم سے مطالبہ ہے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے۔