آسکر 2022ء ، بیوی کا مذاق اْڑانے پر ول اسمتھ نے کرس راک کو تھپڑ دے مارا

آسکر 2022ء ، بیوی کا مذاق اْڑانے پر ول اسمتھ نے کرس راک کو تھپڑ دے مارا
لاس اینجلس:امریکی اداکار وِل اسمتھ نے آسکر ایوارڈ 2022ء کی لائیو تقریب کے دوران بیوی کا مذاق اْڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کوتھپڑ دے مارا۔گزشتہ شام 94ویں اکیڈمی ایوارڈ، آسکر ایوارڈ 2022 کی تقریب کے دوران پیش آنے والا ایک غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر کے میڈیا پر خوب وائرل ہے۔
آسکر ایوارڈ کے سلسلے میں جاری لائیو شو کے دوران کامیڈین کرس راک کی جانب سے میزبانی اور شرکاء کو ہنسانے کا سیشن جاری تھا، اس دوران کرس راک نے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا۔
کرس راک کا جاڈا پنکٹ کے بالوں کی کٹنگ کا مذاق اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز دی گئی، اس مذاق پر آسکر ایوارڈ کے ہال میں ایک دم خاموشی چھا گئی اور سب ہی اس مذاق پر حیران ہو گئے۔