مریم نواز کی اسلام آباد آمد ،وزیراعظم سے ملاقات کی

مریم نواز کی اسلام آباد آمد ،وزیراعظم سے ملاقات کی
کیپشن: Maryam Nawaz arrived in Islamabad, met the Prime Minister

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اچانک اسلام آباد آمد ، مریم نواز نے پنجاب ہاؤس میں بعض اہم ملاقاتیں کیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملیں، دونوں کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس کے رہائشی حصے میں ہوئی، ملاقات میں وزیراعظم نے ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں بارے تحفظات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کو ترجیح دی جائے ، مریم نواز نے اس حوالے سے جلد اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
اراکین پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کےلیے وفاق اور پنجاب کی کوآرڈی نیشن کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا، رابط کمیٹی میں وفاق اور پنجاب حکومت کے نمائندے شامل ہونگے ، ملاقات میں جماعت اسلامی کے دھرنے ان کے مطالبات اور امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
  مریم نواز نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پنجاب ہاؤس میں بھی بعض اہم ملاقاتیں کیں ۔