ایک نیوز نیوز: پنجاب جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے مبینہ اغوا کیس کے سلسلے میں اہم پیش رفت ۔ دعا زہرا کے شوہر ظہیر کو آج گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو لاہور سے دارالامان کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔اور اسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نئے تفتیشی افسر ڈی ایس پی سعید رند آج دعا زہرا کو عدالت کے روبرو پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ دعا زہرا کے شوہر ظہیر اور اس کے بھائی شبیر نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کررکھی ہے، جسے وہ آج کنفرم کرانے کے لیے عدالت آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق آج اگر دعا کے شوہر اور اس کے بھائی کی ضمانت منسوخ ہوگئی تو پولیس انہیں گرفتار کر سکتی ہے جبکہ دونوں بھائیوں کے شناختی کارڈز اور بنک اکاؤنٹس پہلے سے ہی فریز کروادئیے گئے ہیں۔