ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے 1275کیس رپورٹ ہوئے اس طرح پنجاب میں یہ تعداد گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں2190 ہو گئی۔ اعدادو شمار کے مطابق ننکانہ 2، قصور 39، شیخوپورہ 23، راولپنڈی 143، جہلم 20، اٹک 7، چکوال 3، مظفرگڑھ 6، حافظ آباد 2 اور گوجرانوالہ 19 میں کیسز رپورٹ ہوئے ۔سیالکوٹ 10، نارووال 2، گجرات 13، منڈی بہاؤالدین 3، ملتان 134، خانیوال 20، راجن پور 8، لیہ 12، ڈیرہ غازی خان 18 اور وہاڑی میں 73 ۔ فیصل آباد 126، چنیوٹ 5، ٹوبہ ٹیک سنگھ 5، جھنگ 32 اور رحیم یار خان میں 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ سرگودھا 37، میانوالی 4، خوشاب 1، بہاولنگر 11، بہاولپور 37، لودھراں 31، بھکر 1، ساہیوال 21، پاکپتن 19 اوراوکاڑہ میں 13 کیس سامنے آئے۔پنجاب بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 290,788 ہو گئی۔اب تک 8لاکھ چار سوباون کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے چھ لاکھ چورانوے ہزار چھیالیس مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔۔۔