ایک نیوز:کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میںاپنے 13ہزار رنز مکمل کر لیے۔
ڈیوڈ وارنر نے یہ اعزاز ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا ،ڈیوڈ وارنر نے 8 چوکوں کی مدد سے 47 گیندوں پر 60 رنز بنا کر پشاور زلمی کے خلاف کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
میچ کے بعد ہوٹل میں ڈیوڈ وارنر کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا،13ہزار رنز مکمل ہونے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل سیزن10کے گیا رہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سپر لیگ 10:آج لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا
کراچی میں کھیلے جانیوالے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیاتھا،پشاور زلمی نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے،بابر اعظم نے 46، محمد حارث نے 28 رنز بنائے، الزاری جوزف نے 24 اور حسین طلعت نے 18رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
148رنز کا ہدف کراچی کنگز نےآخری اوور میں حاصل کیا ،کراچی کنگز کی ٹیم 6پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر آگئی،ڈیوڈ وارنر نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ خوشدل شاہ 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے3اور علی رضا نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔