Aik News
Aik News
Aik News
Aik News
Loading...

پاکستان سپر لیگ ٹین:کراچی کو شکست، اسلام آباد 6 وکٹوں سے فاتح

کراچی کنگز کیخلاف اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کے  فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے

20 April 2025
psl,karachi kings,islamabad united

ایک نیوز:پاکستان سپر لیگ ٹین میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، آج پی ایس ایل 10میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ  کے مابین کھیلا گیا جو اسلام آباد نے باآسانی جیت لیا۔

  پاکستان سپر لیگ ٹین میں کراچی نے  اسلام آباد کو جیت کیلئے 129 رنز کا ہدف دیا جو اسلام آباد نے 18 اوور میں پورا کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شاداب خان کپتان، انڈریاس غوث، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، ساد مسعود، نسیم شاہ، بین ڈارشس شامل ہیں۔
کراچی کنگزکےسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹِم سائفرٹ(وکٹ کیپر)، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملنے، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی شامل ہیں۔
گزشتہ روز پی ایس ایل سیز ن10کے میچ میں ملتان سلطانز کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست کا سامناکرنا پڑا تھا،پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو120رنز سے شکست دے دی تھی۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنائے، ٹام کوہلرکیڈ مور30گیند و ں پر 52رنز کے ساتھ نمایاں رہے،محمد حارث 45،عبدالصمد40،طلعت حسین 37رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلی، مائیکل بریسویل اور عبید شاہ نے 2، 2 جبکہ افتخار احمد نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
228رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز 107رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،ملتان سلطانز کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں میں داخل نہ ہوسکے،عثمان خان 7،شاپ ہوئی 20،محمد رضوان 15رنز بنا سکے۔
پشاور زلمی کے علی رضا 4،عارف یعقوب نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ کل پی ایس ایل 10میں کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا،میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں رات 8بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم دو میچوں میں ناکامی کے بعد پہلا مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ ایونٹ میں ملتان سلطانز کی یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر جبکہ لاہور قلندرز 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔